Advertisements

Friday, December 9, 2016

افکس ڈئیزایننگLogo Design • Business Cards & Stationery • Illustration • Cartoons & Caricatures • Flyers & Posters • Book Covers & Packaging • Web & Mobile Design • Social Media Design • Banner Ads • Photoshop Editing • 3D & 2D Models • T-Shirts • Presentation Design • Info graphics • Vector Tracing • Invitations

گرافکس ڈئیزائیننگ:
گرافکس ڈئیزائیننگ کی اہمیت سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر ویب سائٹس کا تقریبا 30 ٪ فیصدسے 40 فیصد حصہ گرافکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ویب سائٹ کا لوگو ، بینرز، اور دوسری تصاویر گرافکس ڈئیزائنر کی ہی مرہون منت ہوتی ہیں۔اور صرف ویب سائٹس پر ہی نہیں لوکل مارکیٹ، میڈیا، کمرشل اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں میں ایک گرافکس ڈئیزائینر کی بہت ہی زیادہ مانگ ہے۔ گرافکس ڈئیزائینر کو ہر جگہ ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہی وہ انسان ہوتا ہے۔ جو انسان کے تخیل کو ایک وجود کی شکل دیتا ہے۔اسی لئے گرافکس ڈئیزائیننگ میں وہ لوگ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ جو تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوں۔ اگر آپ کو بھی آرٹ سے پیار ہے اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں۔ تو بلاشبہ گرافکس ڈئیزائیننگ آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
فائیور پر آپ پانچ ڈالر میں ایک چھوٹا سا لوگو بنا کر دے سکتے ہیں۔ اور فری لانسنر اور آپ ورک پر کم سے 20 ، 25 ڈالر میں آپ لوگو بنا کر دیتے ہیں۔صرف یہی نہیں ملٹی نینشنل کمپنیوں کا ایک چھوٹا سا لوگو تو لاکھوں ڈالر میں گرافکس ڈئیزائینر بنا کر دیتا ہے۔آپ کو شاید یقین نہ آرہا ہو۔ تو چلیں آپ کو یقین دلا دیتا ہوں۔۔ذرا دل پر ہاتھ رکھ لیں۔۔
پیسپسی کا نیا لوگو صرف ایک ملین ڈالر میں بنا ہے۔ مطلب دس کروڑ پاکستانی روپے۔
اے این زیڈ کا لوگو صرف 15 ملین ڈالر میں بنا ہے۔ ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے
اے سینچر کا لوگو صرف 100 ملین ڈالر میں بنا ہے۔10476500000 پاکستانی روپے
بی پی کمپنی کا ایک لوگو صرف 211 ملین ڈالر میں بنا ہے۔ 22105415000 پاکستانی روپے
سائیمنٹک کمپنی کا لوگو 1280،000،000 ڈالر میں بنا ہے۔اور اسکو پاکستانی روپوں میں خود کنورٹ کرلیں۔ میری ہمت نہیں ہاہاہا۔۔
باقی گرافکس ڈئیزائیننگ کے حوالے موٹیویشن کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔ نہیں تو کسی کا ہارٹ فیل ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔بس یہی سوچ لیں کہ ایک لوگو کے پانچ ڈالر سے 50 ڈالر بھی مل جائے تو کافی ہے۔۔فائیور سے تقریبا ایک گرافکس ڈئیزائینر 300 ڈالر سے 500 ڈالر ماہانہ تک باآسانی کما لیتا ہے۔
گرافکس ڈئیزائیننگ میں صرف لوگو ہی نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ اس میں بینزر، فیس بک ، ٹویٹر، انسٹا گرام پروفائل اور پیج کور بھی شامل ہوتے ہیں۔اسکے علاوہ کمرشل ایڈورٹائزنگ بینرز، وزٹنگ کارڈز، بروچرز، پمفلٹز، بھی شامل ہوتے ہیں۔ تصاویر کی ایڈیٹنگ اور انکو السٹریٹ مطلب تخیلاتی بھی کی جاتی ہے۔اور لوکل مارکیٹ میں شادی کارڈز، دعوت نامے ، فوڈ پروڈکٹ کورز فلیکس اور مختلف پرنٹنگ سے متعلق اشیاء ڈئزائن کی جاتی ہیں۔
گرافکس ڈئیزائیننگ سوفٹ وئیرز:
کورل ڈرا: کورل ڈرا پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر ہے۔ اور ایک ویکٹر بیس پروگرام ہے۔ ویکٹر کا فائدہ یہ ہوتا ہے ۔ کہ اسکا سائز بڑا کرنے پر اسکے پکسل نہیں پھٹتے ہیں۔ لوگو ، ڈئزائننگ، بڑے بڑے بینرز اور فلیکس کے لئے یہ بہترین سوفٹ وئیر ہے۔کورل زیادہ تر ہائی ریزولیشن پرنٹنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
ایڈوب فوٹو شاپ: ایڈوب فوٹو شاپ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لئے ایک بہترین سوفٹ وئیر ہے۔لوگو ذئیزاننگ، ویب بینرز، کورز، زیادہ تر اسی سوفٹ وئیر میں بنائے جاتے ہیں۔
ایڈوب السٹریٹر: موجودہ دور میں ایڈوب السٹر کورل ڈرا کاایک بہت بڑا حلیف ہے۔ ایڈوب السٹریٹر بھی ویکٹر بیس پرپروگرام ہے۔ لوگو ڈئزائننگ، ویکٹر گرافکس اور السٹریشن کے لئے ایک بہترین پروگرام ہے۔
فائیور پر آپ گرافکس ڈئزئیننگ کے حوالے سے مندرجہ ذیل اقسام پر کام کرسکتے ہیں۔
• Logo Design
• Business Cards & Stationery
• Illustration
• Cartoons & Caricatures
• Flyers & Posters
• Book Covers & Packaging
• Web & Mobile Design
• Social Media Design
• Banner Ads
• Photoshop Editing
• 3D & 2D Models
• T-Shirts
• Presentation Design
• Info graphics
• Vector Tracing
• Invitations
Important this article.

Thursday, December 8, 2016

ویب ڈئزائننگ اور ڈیویلپمنٹ:Website design and web development

ویب ڈئزائننگ اور ڈیویلپمنٹ:
ویب ڈئزائننگ اور ڈیویلپمنٹ کہنے کو تو ایک ہی ہیں۔ لیکن ان میں تھوڑا سا فرق ہے۔ ویب ڈئزائننگ میں آپ کی ویب سائٹ کے سامنے اور نظر آنے والے حصے پر کام کیا جاتا ہے۔ جب کہ ویب ڈیولمپنٹ میں ویب سائٹ کی پروگرامنگ، فیچرز، فنکشز اور اس حصے پر کام کیا جاتا ہے۔ جو عام ویب سائٹ وزٹ کرنے والے کو نظر نہیں آتا۔لیکن وہ بیک اینڈ پر کام کرتے ہیں۔ آسانی کے لئے ہم کہ سکتے ہیں ۔ کہ جو چیز ویب سائٹ کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ وہ ویب ڈئزاننگ ہے اور جو چیز ویب سائٹ کی پروگرامنگ میں استعمال ہوتی ہے۔ وہ ویب ڈیویلپمنٹ ہے۔
ویب ڈئزاننگ کے لئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ آنی چاھئے۔ جبکہ ویب ڈیویلپمنٹ کے لئے انکے ساتھ آپ کو پی ایچ پی بھی لازمی آنی چاھئے، اسکے علاوہ پلس آپ کو انکے فریم ورکس، بوٹس سٹریپ، جے قیوری ، اور لاراول وغیرہ کا بھی علم ہونا چاھئے۔ ویب ڈیویلپمنٹ اور ڈئزاننگ آپ تین سے چھ مہینے میں سیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ویب ڈیویلپمنٹ کا بہت زیادہ کام ہوتا ہے۔ کیونکہ کروڑوں کی تعداد میں ویب سائٹس ہیں اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویب سائٹس بن رہی ہیں۔
ایچ ٹی ایم ایل: ایچ ٹی ایم ایل ویب ڈیویلپمنٹ کی بنیا د ہے۔اور اسکے بغیر آپ ویب ڈیویلپمنٹ اور ویب ڈئزاننگ کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ ایک ویب سائٹ کے اندر آپ کوئی بھی ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو، ایچ ٹی ایم کی مدد کے بغیر شامل نہیں کرسکتے ۔بنیادی طور پر اسے لینگویجز میں شمار نہیں کرتے ۔ بلکہ یہ ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کا مجموعہ ہوتا ہے۔اور اسے مارک اپ کہتے ہیں۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے میں بہت ہی آسان ہے۔ اسکے کوئی ایک سو کے قریب مارک اپ ہیں ۔ جن میں سے آپ کوئی تیس چالیس ٹیگز بھی سیکھ جائیں تو آپ کو ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔
سی ایس ایس۔ سی ایس ایس کے بغیر کسی بھی ویب سائٹ کی خوبصورتی ادھوری ہے۔ آج سے پندرہ سال بیس سال پہلے ویب سائٹس صرف ایچ ٹی ایم ایل میں بنتی تھی۔ اور اس وقت یہ ویب سائٹس بہت ہی سادہ ہوتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ اس میں سی ایس ایس لینگویج کا استعمال بڑھتا گیا۔ اور ویب سائٹس خوبصور ت اور آنکھوں کو پیاری لگنے لگی۔سی ایس ایس بنیادی طور پر ایک سٹائل شیٹ لینگویج ہے ۔جو ایچ ٹی ایم ایل کے ساتھ مل کر ویب سائٹ کے فونٹس، کلر، اور لے آؤٹ کو خوبصورت بنا دیتی ہے۔ سی ایس اس کے بہت سے فریم ورکس بنے ہیں جن میں بوسٹ سٹریپ مشہور ترین ہے۔ فریم ورکس کوڈنگ کا بنا بنایا مجموعہ ہوتا ہے۔ جوآپ کو اضافی کوڈنگ کو سہولت مہیا کرتا ہے اور آپ اس سے کم وقت میں کم کوڈنگ کرکے پروگرامنگ کر سکتے ہیں۔
جاوا سکرپٹ:جاوا ایک سکرپٹنگ لینگویج ہے۔ تقریبا سب براؤز اسے سپورٹ کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پر پوپ اپ ، سلائیڈرز، ماؤس کرسر انیمیشن، سکرولر ایفیکٹ ، لوگنگ اینڈ رجسٹریشن فورم سپورٹ، ٹیبس، سب اسکی مرحون منت ہیں۔ جاوا سکرپٹ کے بغیر ویب سائٹ بالکل ہی سادہ سی لگتی ہے۔جاوا سکرپٹ ایچ ٹی ایم ایل کے ایلیمنٹس اور ایٹریبیوٹ کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاوا سکرپٹ کی لائیبریری جے قیوری آج کل بہت مقبول ہے۔
ویب ڈئزائننگ اور ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں سی ایم ایس (کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم) کی کافی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ڈیولپرز مہینوں ایک ہی ویب سائٹ پر کام کرنے کی بجائے سی ایم ایس کا استعمال کرکے ایک ہفتے میں ہی ویب سائٹ کو مکمل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔۔اسلئے ورڈ پریس ، جوملہ اور اوپن کارٹ پر کام کرنے کی بہت ہی زیادہ جابز آرہی ہیں۔
ورڈپریس ایک سی ایم ایس (کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم) ہے۔ موجودہ دور میں لوکل مارکیٹ ،فائیور ، اپ ورک اور فری لانسر ویب سایٹس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اسکی جابز آتی ہیں۔ ورڈ پریس کو تھوڑا سا ایکسپرٹ بندہ بغیر کسی کورس کے بھی سیکھ سکتا ہے۔ اور عام طور پر ایک سے تین مہینےمیں اسے کوئی بھی بالترتیب بنیادی لیول اور ایڈوانس لیول تک سیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ کو ویب لینگویجز پہلے سے آتی ہیں تو اپ سے کے ڈیولپر بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے لئے ورڈ پریس میں ویب سائٹ بنا نا چاھتے ہیں۔تو آپ کو صرف ورڈ پریس کی بیسک ہی سیکھ لینی کافی ہے۔ لیکن اگر اپ ورڈ پریس کو ایک ان لائن کے حوالے سے سیکھنا چاھتے ہیں۔ تو ورڈ پریس کو ایڈوانس لیول تک سیکھیں، اور اسکے ساتھ ویب پروگرامنگ بھی ضرور سیکھیں۔ کیونکہ کچھ کسٹمر کی کچھ فیچرز کی مانگ ایسی بھی ہوتی ہے۔ جو کسی پلگ ان یا تھیم کے فیچرز میں شامل نہیں ہوتا۔
پاکستان میں زیادہ تر ورڈ پریس پر زیادہ کا م ورہا ہے۔ لیکن یورپین ممالک میں جوملہ پر بھی کافی زیادہ ویب سائٹس بنی ہیں۔ اسی طرح ای کامرس ،آن لائن سٹور کے حوالے سے بھی اوپن کارٹ، وؤ کامرس ورڈپریس پلگ ان، پریسٹا شاپ سی ایم ایس سکرپٹس پر بہت ہی زیادہ کام ہو رہاہے۔ ویب ڈیویلپمنٹ میں مستقبل ای کامرس کا ہی ہے۔ کیونکہ دنیا کی چھوٹی سے چھوٹی دکان بھی اپنی ویب سائٹ بنائے گی۔ اور آن لائن اپنی پراڈکٹس کی فروخت کرے گی۔
ویب سائٹ بنانے کے چارجز ویب سائٹ کی ڈئزائننگ ، فنکشنز، فیچرز، پیجز ، پروڈکٹس، اور ٹائمنگ پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایک ایک چھوٹی ویب سائٹ کچھ ڈیلوپر چھ ہزار میں بھی بنا دیتے ہیں۔ لیکن عام طور پر ویب سائٹس کاریٹ دس ہزار سے شروع ہوتا ہے ۔اور پچاس ساٹھ ہزار تک جا پہنچتا ہے۔۔ای کامرس ویب سائٹ سولہ ہزار سے شروع ہوتی ہے۔ اور دو لاکھ روپے میں بڑی بڑی ایک کامرس ویب سائٹس بنتی ہیں۔
اسی طرح فائیور پر بھی آپ سو ڈالر سے لیکر 400 ڈالر تک ایک ویب سائٹ بنا کر دے سکتے ہیں۔ اور ای کامرس ویب سائٹ 200 ڈالر سے 400 ڈالر پلس سے بھی زیادہ میں بنا کر دے سکتے ہیں۔
ویب ڈیولپمنٹ کے چھوٹے چھوٹے کا م تو دس سے چالیس ڈالر میں بھی آسانی سے ملتے رہتے ہیں۔ اسے طرح اپ ورک اور فری لانسر پر اسکے بے تحاشہ کام آتے ہیں اور وہ بھی 200 سو تین سو ڈالر ز کے۔

افکس ڈئیزایننگLogo Design • Business Cards & Stationery • Illustration • Cartoons & Caricatures • Flyers & Posters • Book Covers & Packaging • Web & Mobile Design • Social Media Design • Banner Ads • Photoshop Editing • 3D & 2D Models • T-Shirts • Presentation Design • Info graphics • Vector Tracing • Invitations

گرافکس ڈئیزائیننگ: گرافکس ڈئیزائیننگ کی اہمیت سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر ویب سائٹس کا تقریبا 30 ٪ فیصدسے 40 فیصد حصہ گ...