گرافکس ڈئیزائیننگ کی اہمیت سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر ویب سائٹس کا تقریبا 30 ٪ فیصدسے 40 فیصد حصہ گرافکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ویب سائٹ کا لوگو ، بینرز، اور دوسری تصاویر گرافکس ڈئیزائنر کی ہی مرہون منت ہوتی ہیں۔اور صرف ویب سائٹس پر ہی نہیں لوکل مارکیٹ، میڈیا، کمرشل اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں میں ایک گرافکس ڈئیزائینر کی بہت ہی زیادہ مانگ ہے۔ گرافکس ڈئیزائینر کو ہر جگہ ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہی وہ انسان ہوتا ہے۔ جو انسان کے تخیل کو ایک وجود کی شکل دیتا ہے۔اسی لئے گرافکس ڈئیزائیننگ میں وہ لوگ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ جو تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوں۔ اگر آپ کو بھی آرٹ سے پیار ہے اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں۔ تو بلاشبہ گرافکس ڈئیزائیننگ آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔
فائیور پر آپ پانچ ڈالر میں ایک چھوٹا سا لوگو بنا کر دے سکتے ہیں۔ اور فری لانسنر اور آپ ورک پر کم سے 20 ، 25 ڈالر میں آپ لوگو بنا کر دیتے ہیں۔صرف یہی نہیں ملٹی نینشنل کمپنیوں کا ایک چھوٹا سا لوگو تو لاکھوں ڈالر میں گرافکس ڈئیزائینر بنا کر دیتا ہے۔آپ کو شاید یقین نہ آرہا ہو۔ تو چلیں آپ کو یقین دلا دیتا ہوں۔۔ذرا دل پر ہاتھ رکھ لیں۔۔
پیسپسی کا نیا لوگو صرف ایک ملین ڈالر میں بنا ہے۔ مطلب دس کروڑ پاکستانی روپے۔
اے این زیڈ کا لوگو صرف 15 ملین ڈالر میں بنا ہے۔ ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے
اے سینچر کا لوگو صرف 100 ملین ڈالر میں بنا ہے۔10476500000 پاکستانی روپے
بی پی کمپنی کا ایک لوگو صرف 211 ملین ڈالر میں بنا ہے۔ 22105415000 پاکستانی روپے
سائیمنٹک کمپنی کا لوگو 1280،000،000 ڈالر میں بنا ہے۔اور اسکو پاکستانی روپوں میں خود کنورٹ کرلیں۔ میری ہمت نہیں ہاہاہا۔۔
باقی گرافکس ڈئیزائیننگ کے حوالے موٹیویشن کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔ نہیں تو کسی کا ہارٹ فیل ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔بس یہی سوچ لیں کہ ایک لوگو کے پانچ ڈالر سے 50 ڈالر بھی مل جائے تو کافی ہے۔۔فائیور سے تقریبا ایک گرافکس ڈئیزائینر 300 ڈالر سے 500 ڈالر ماہانہ تک باآسانی کما لیتا ہے۔
گرافکس ڈئیزائیننگ میں صرف لوگو ہی نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ اس میں بینزر، فیس بک ، ٹویٹر، انسٹا گرام پروفائل اور پیج کور بھی شامل ہوتے ہیں۔اسکے علاوہ کمرشل ایڈورٹائزنگ بینرز، وزٹنگ کارڈز، بروچرز، پمفلٹز، بھی شامل ہوتے ہیں۔ تصاویر کی ایڈیٹنگ اور انکو السٹریٹ مطلب تخیلاتی بھی کی جاتی ہے۔اور لوکل مارکیٹ میں شادی کارڈز، دعوت نامے ، فوڈ پروڈکٹ کورز فلیکس اور مختلف پرنٹنگ سے متعلق اشیاء ڈئزائن کی جاتی ہیں۔
گرافکس ڈئیزائیننگ سوفٹ وئیرز:
کورل ڈرا: کورل ڈرا پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر ہے۔ اور ایک ویکٹر بیس پروگرام ہے۔ ویکٹر کا فائدہ یہ ہوتا ہے ۔ کہ اسکا سائز بڑا کرنے پر اسکے پکسل نہیں پھٹتے ہیں۔ لوگو ، ڈئزائننگ، بڑے بڑے بینرز اور فلیکس کے لئے یہ بہترین سوفٹ وئیر ہے۔کورل زیادہ تر ہائی ریزولیشن پرنٹنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
ایڈوب فوٹو شاپ: ایڈوب فوٹو شاپ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لئے ایک بہترین سوفٹ وئیر ہے۔لوگو ذئیزاننگ، ویب بینرز، کورز، زیادہ تر اسی سوفٹ وئیر میں بنائے جاتے ہیں۔
ایڈوب السٹریٹر: موجودہ دور میں ایڈوب السٹر کورل ڈرا کاایک بہت بڑا حلیف ہے۔ ایڈوب السٹریٹر بھی ویکٹر بیس پرپروگرام ہے۔ لوگو ڈئزائننگ، ویکٹر گرافکس اور السٹریشن کے لئے ایک بہترین پروگرام ہے۔
فائیور پر آپ گرافکس ڈئزئیننگ کے حوالے سے مندرجہ ذیل اقسام پر کام کرسکتے ہیں۔
• Logo Design
• Business Cards & Stationery
• Illustration
• Cartoons & Caricatures
• Flyers & Posters
• Book Covers & Packaging
• Web & Mobile Design
• Social Media Design
• Banner Ads
• Photoshop Editing
• 3D & 2D Models
• T-Shirts
• Presentation Design
• Info graphics
• Vector Tracing
• Invitations
Important this article.
